ماریہ بی نے اسرائیلی پراڈکٹس کا تاحیات بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماریہ بی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماریہ بی کا شمار پاکستان کے مشہورومعروف فیشن ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ماری بی نے غزہ میں قتل و غارت پر اسرائیلی پراڈکٹس کا تاحیات بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی پراڈکٹس تاحیات استعمال نہ کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کیا جسے ہزاروں افراد نے پسند کیا۔

گزشتہ روز جاری کردہ سوشل میڈیا بیان میں ماریہ بی نے کہا کہ آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں جب آپ کو ٹی وی پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کی لاشیں ہی نظر آتی ہیں اور بربریت اور فرعونیت کی ہر حد عبور کردی گئی۔

سحر حیات اور سمیع رشید مداحوں کو خوشخبری سنا کر نکتہ چینی کا نشانہ کیوں بنے؟

ٹوئٹر بیان میں فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ جب آپ ایسا ظلم ہوتا دیکھتے ہیں تو ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ آپ کیا کرسکتے ہیں؟ میں نے اپنے ذہنی دباؤ سے نکلنے کیلئے ایک چیز کی۔ میں نے اپنے آپ سے اسرائیلی پراڈکٹس کے تاحیات بائیکاٹ کا وعدہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا کہ میری جانب سے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ ایک دو دن کا نہیں ہوگا۔ میں نے زندگی بھر اسرائیلی برانڈز سے کبھی کچھ نہیں لینا اور ماضی میں لی گئی چیزیں بھی جلا دیں اور عہد کیا کہ آئندہ یہ کام نہیں کروں گی۔

ماریہ بی نے کہا کہ میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ یہ لوگ میرے بچوں کے قاتل ہیں اور یہ آج کل کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ 75سال سے بے چارے فلسطینی احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس بھی اسرائیلی حملے کے موقعے پر فلسطینیوں کی کسی نے نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک طرف تھی اور فلسطینی قوم دوسری جانب کھڑی تھی۔ اس بار فلسطین کی بات سنی جارہی ہے۔ پوری دنیا کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ فلسطین کے حق میں بولتے رہیں اور ویڈیوز لگاتے رہیں۔

آپ چپ مت بیٹھیں، ماریہ بی نے کہا کہ آپ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرتے رہیں۔ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں کو ایک دن فتح ہوگی۔ اس لیے دعا کرنا بند مت کریں۔ غزہ کیلئے مسلسل دعا کرتے رہیں۔ 

Related Posts