رمضان شوگرملز کیس ،حمزہ شہبازکےجوڈیشل ریمانڈمیں 2اکتوبرتک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں12نومبر تک توسیع ،شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں12نومبر تک توسیع ،شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں ن رہنما ن لیگ حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈمیں 2اکتوبرتک توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اوررمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوئی ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد مکمل ہونے پر نیب نے انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔ 

نیب نے بتایا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، جس پر عدالت نے نیب کو اپنی تفتیش مکمل کر کے اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،  عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ریفرنس دائر کیا جائے۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو دوسری احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نوازکےجسمانی ریمانڈمیں مزید7روزکی توسیع

عدالت نے شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس پر ان کی پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا کہناتھا کہ ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، عمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی طابوت تیار کر لیا ہے،انہوں نےکہا کہ  ان کادامن صاف ہے اورانہیں اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے۔

Related Posts