رمیز راجا نے کس جرم پر محمد عامر کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: دی نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک محمد عامر کیلئے کوئی معافی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق سربراہ پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ آپ محمد عامر کیلئے ہمدردی کا اظہار کرسکتے ہیں لیکن میری کتاب میں ان کیلئے کوئی معافی نہیں۔ جب محمد عامر میچ فکسنگ میں ملوث ہوئے تو میں کمنٹری کررہا تھا۔

گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ میں لارڈز ٹیسٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا اور مجھے احساس ہورہا تھا کہ مجھ سے کتنی نفرت کی جارہی ہے کیونکہ میں فکسرز کی نشاندہی کررہا تھا اور اس دوران میڈیا نے جس نفرت کا نشانہ بنایا، وہ بھلایا نہیں جاسکتا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ”دنیا بھر میں فکسنگ کرنے والے کرکٹرز کو ٹیموں سے نکال دیا جاتا ہے، خدانخواستہ میرا بیٹا بھی ایسا کچھ کرتا تو میں اس سے تعلق ختم کردیتا۔“ واضح رہے کہ محمد عامر 2010 میں سلمان بٹ کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پائے گئے۔

آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز پر 5سال کیلئے پابندی عائد کردی جس کے بعد 2016 میں مھمد عامر کرکٹ کے میدان میں واپس آئے۔ دسمبر 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔  تاہم 2024 میں محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور انہیں کاکول فٹنس کیمپ کا حصہ بھی بنایا گیا۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب رمیز راجا نے محمد عامر کے خلاف بیان دیا ہو بلکہ دسمبر 2020 میں جب محمد عامر ریٹائر ہوئے تھے، اس وقت بھی رمیز راجا نے کہا تھا کہ نوجوان کھلاڑی وہ غلطی نہ دہرائیں جو محمد عامر نے کی۔ آپ پیسے کیلئے اپنی عزت کبھی داؤ پر نہ لگائیں۔

Related Posts