مقبوضہ کشمیر میں 62دنوں میں 14ہزارلوگوں کوجیل بھیجاگیا،وزیراعظم آزادکشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Raja-Farooq

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے اب تک 14 ہزار لوگوں کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سوڈانی وفد کے شرکا سے ملاقات ہوئی۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دن سے کرفیو نافذ ہے، ہندوستانی فوج گھروں سے 14 سال کے بچوں سے لے کر 80 سالہ بزرگوں کو گرفتار کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے، وادی شخصی آزادی سلب کرلی گئیں ہیں۔ 

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرہندوستان کا کبھی حصہ تھا نہ ہے اور نہ رہےگا،1959تک کوئی بھی ہندوستانی اگر مقبوضہ کشمیر آنا چاہتا تو اسے باقاعدہ پرمٹ لینا پڑتا تھا پاکستان کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق راے شمار ی کے ذریعے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ ہندوستان قابض اور جارح ہے پاکستان کی افواج آزادکشمیرکے شہریوں کی حفاظت اور ہمارے تقدس کی ضامن ہیں ‘اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کے ذریعے مسلہ کے حل کے علاوہ کشمیریوں کے لیے کوئی اور فارمولا قابل قبول نہیں ۔

اجہ فاروق حیدر نے کہا کہ او آئی سی نے کشمیریوں کو مایوس کیا، اب بھی وقت ہے وگرنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتہاء پسندوں کی حکومت ہے جو کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، وہ اس پر موت کو ترجیح دیں گے۔

Related Posts