پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ
(فوٹو: پی سی بی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث ختم ہوگیا۔ ابتدا میں ٹاس بر وقت نہ ہوسکا۔ بعد ازاں ٹاس ہوا تو بارش ایک بار پھر میچ کے آغاز میں تاخیر کا بہانہ بن گئی۔

آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ جو 20، 20 اوورز پر مشتمل تھا، ٹاس کے بعد بارش دوبارہ شروع ہوجانے کے باعث 5، 5 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی اننگز کی ابتدائی 2 گیندیں ہی کھیلنے میں کامیاب ہوسکی۔

کیویز کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر معطل کر دی گئی، بارش دوبارہ شروع ہونے کے باعث میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی دو گیندوں میں نیوزی لینڈ ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر صرف 2 رن بنائے تھے۔

کیوی ٹیم میں وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، کپتان مائیکل بریسویل، جوش کلارکسن، اِش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لسٹرز شامل ہیں جبکہ قومی ٹیم میں اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب  تھے۔

صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، عرفان خان، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے بولر محمد عامر اور ابرار احمد شامل تھے۔

Related Posts