شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی رائمہ بی بی سپردخاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی جواں سالہ دو بچوں کی ماں رائمہ بی بی کو اس کے آبائی محلے حکمداد راولپنڈی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

کل رات تھانہ سبزی منڈی کی حدود آئی ٹین ٹومیں دو بچوں کی ماں 25 سالہ رائمہ بی بی کو اس کے شوہر اورگھر والوں سے ملکر پھندہ لگا کر قتل کردیاتھا جبکہ مقتولہ کے شوہر وسیم یونس عرف خرم کے دوست نومی نے لڑکی کے والد محمد یونس کو فون کر کے اطلاع دی تھی۔

رائمہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست پرپولیس نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ شادی کے شروع سےمیری بیٹی پراس کا خاوند اپنا گھر والوں سے ملکر تشدد کرتا تھا، انہوں نے بتایا کہ کافی دفعہ پہلے بھی میری بیٹی کو مار کر میرے گھر چھوڑ گئے تھے۔

میرے عزیز رشتہ دار پڑوسی اس بات کے گواہ ہیں کہ میری بیٹی پر اس کا خاوند اپنے گھروالوں سے ملکر تشدد کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، خاتون سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

میرےساتھ بہت ظلم ہوا ہے میں وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیرداخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Related Posts