راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، خاتون سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن سے اغواء کی گئی 22سالہ لڑکی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کلفٹن سے اغواء کی گئی 22سالہ لڑکی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں مسلح ملزمان نے  گھر میں گھس کر لوٹ مار کی جس کے دوران ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر جنسی زیادتی بھی کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ خاتون کے شوہر غضنفر علی نے بتایا  کہ میں کلے دا کوٹ رائیونڈ روڈ لاہور کی زمینوں کی نگرانی کرتا ہوں۔ 3 ستمبر کے روز رات کو 10 بج کر 30 منٹ پر ہم اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ چند نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر کمرے میں آ گئے جن میں سے 2 مسلح تھے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ ملزمان نے میرے منہ پر کپڑا ڈال کر بستر کی چادر میرے اردگرد لپیٹ دی اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ہم سب خوف کی وجہ سے خاموش ہو گئے۔ ایک شخص نے گھر کی تلاشی لی جبکہ دوسرے نے اسلحہ تان رکھا تھا۔ ملزمان نے گھر سے 11 ہزار روپے نقد رقم لوٹ لی۔

شوہر غضنفر علی کے مطابق ملزمان نےگھر سے 18 ہزار روپے کا موبائل فون بھی اسلحے کے زور پر ہتھیا لیا۔ قاسم نامی ملزم میری بیوی کو زبردستی ڈرا دھمکا کر واش روم میں لے گیا جہاں تینوں ملزمان نے زبردستی میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایک شخص نے مجھ پر پستول تان رکھا تھا جو میرے پاس ہی موجود رہا۔

غضفر علی کے مطابق تینوں ملزمان نے کہا کہ تم نے جو بکرے فروخت کیے ہیں، ان کی رقم 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہمیں دے دو۔ میں نے کہا کہ میرے پاس کوئی رقم نہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ واردات اکبر سجاد نامی شخص کے کہنے پر کی گئی ہے۔ قاسم اور 2 نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ مار اور میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

مدعی غضنفر علی نے حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ ملزمان بااثر ہیں جنہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی اور وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتا ہوں کہ ملزمان کو نشانِ عبرت بنایا جائے جنہوں نے میری عزت خاک میں ملا دی۔ مجھے انصاف دیا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی غضنفر کے بیان پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں خاتون سےزیادتی کے ملزم کا ڈی این اے میچ ہوگیا

Related Posts