ٹرینیں بند نہیں ہونگی، ریلوے نے بندش کی خبریں مسترد کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین سروس جاری رہے گی، سروس کو نصف یا مکمل طور پر بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلویز نے گزشتہ روزمیڈیا پر زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ٹرین شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 70 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرین سروس جاری رکھی گئی ہے۔

ٹرینیں بند کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان ریلوے نے کہا کہ فی الحال کوئی ٹرین بند نہیں کی گئی تاہم اگر حکومت کی جانب سے ٹرین سروس کے متعلق کوئی حکم جاری کیا گیا تو تعمیل کی جائے گی۔

قبل ازیں این سی او سی اجلاس کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں شادی بیاہ سمیت تمام تر تقاریب کے انعقاد پر پابندی کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق وزارتِ ریلوے نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹرینوں کی تعداد نصف تک لائی جائے گی اور بکنگ بھی 50 فیصد تک کی جائے گی، تاہم ترجمان ریلوے کے موجودہ بیان نے ایسے تمام دعوے مسترد کردئیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: توبہ و استغفار کیساتھ شب برأت آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

Related Posts