توبہ و استغفار کیساتھ شب برأت آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shab e barat

کراچی:ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج شب برأت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

اللہ تعالی کے حضور گنا ہوں سے تو بہ ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ، طبی وباء سے صحت و عا فیت ،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جا ئیںگی۔

کراچی سمیت ملک بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔ سو رہ یاسین کی تلاوت اور دعا ئے نصف شعبان کا ورد کیا جا ئے گا۔

بعد عشا ء عبا دات الٰہی،توبہ استغفا ر، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے ،صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا ۔

حضو ر رحمت دوعالم ﷺ کی عظیم سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستان جائیں گے۔ فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے جبکہ شہر بھر کے مختلف قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا کا خوف، ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر غور کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج پھر ہوگا

شب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نمازمغرب منعقد ہوگا۔ اجتماع سے علامہ سیّد شاہ عبدالحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے ۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالکبیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نصف شعبان المعظم شب برأت کو اپنے مرحومین کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آتش بازی اسراف اور حرام فعل ہے ۔

شب برأت میں اللہ کو راضی کر نے والے عمل عبادات ،استغفار ،دعائوں کے بجائے خرافات ،آتش بازی ،بم پٹاخوں میں سرمایہ ضا ئع کرنا اپنی بربادی کو دعوت دینا ہے، ہمیں چاہئے ایسے لغو اور حرام کاموں سے خود بھی بچیں اور بچوں کو بھی سخت تنبیہ کریں کہ وہ اس فعل سے بازرہیں۔

انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر متعلقہ ادارے مساجد اور قبرستانوں میں روشنی ، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

Related Posts