قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل کا غم و غصہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل کا غم و غصہ
قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل کا غم و غصہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قصورمیں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایک طویل عرصے تک اس شہر میں کام کیا ہے اور بچوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی دیکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی ڈرامہ ایکٹر اور سماجی رہنما نادیہ جمیل نے کہا کہ یہ دیکھنے سے سخت ذہنی اذیت ہوتی ہے کہ بچوں کو انصاف نہیں ملتا۔ قصور کے واقعے میں بچوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے واقعے کا نوٹس لینے پر نادیہ جمیل نے کہا کہ نوٹس خود ایک سوال ہے۔ اگر آپ نے پہلے اس واقعے کو اہم سمجھا ہوتا تو شاید ایسا اندوہناک سانحہ نہ ہوتا۔ اس روح فرسا واقعے سے روح تک کانپ گئی۔ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں۔

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ خدا کے لیے جس بچے کو چھوڑ دیا گیا، اس کا بھی نوٹس لیں۔ جن بچوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، انہیں انصاف نہیں ملتا اور ان کو ہمیشہ زیادتی کا خوف رہتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع قصورکی تحصیل چونیاں میں 3بچوں سےزیادتی کےبعدقتل کے خلاف مشتعل شہریوں نےشدید احتجاج کیا،مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کامحاصرہ کیا اور ٹائر جلا کر مرکزی  شاہراہ بلاک کردی۔

مزید پڑھیں: قصورمیں 3بچوں کاقتل،مشتعل مظاہرین کاشدیداحتجاج، پولیس اسٹیشن پرحملہ

Related Posts