کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناظم آباد کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا
ناظم آباد کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گشت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی  میں ذیشان نامی پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے جو گزشتہ 5 سال سے پولیس کے محکمے میں  خدمات انجام دے رہا تھا۔

پولیس اہلکار کی شہادت کا یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی کے علاقے  ناظم آباد میں معمول کے گشت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مشتبہ افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قصورمیں 3بچوں کاقتل،مشتعل مظاہرین کاشدیداحتجاج، پولیس اسٹیشن پرحملہ

ناظم آباد  کے عید گاہ گراؤنڈ کے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد نے رُکنے کی بجائے اچانک پولیس پر گولیاں چلا دیں جس سے پولیس اہلکار ذیشان نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو موقعے پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ہلاک  ڈاکوؤں کی شناخت عبدالباسط اور حبیب خان سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پر  صبح سویرے عید گاہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ملزمان پر متعدد قتل کی وارداتوں کا الزام ہے۔

فراز فجو اور ذیشان چلی نامی یہ ٹارگٹ کلرز ایم کیو ایم لندن سے ہدایات ملنے پر مختلف افراد کے قتل میں ملوث رہے ہیں جبکہ ملزمان متعدد جرائم کی رپورٹس میں نامزد اور پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کا اورنگی ٹاؤن سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرنے کا دعویٰ

Related Posts