حمزہ شہباز علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے
حمزہ شہباز علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی کو سیل کرنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے لیے ’منتخب‘ کر دیاگیا۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے اراکین نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ علامتی اجلاس میں شریک 199 ایم پی ایز نے حمزہ کے حق میں ووٹ دیا۔

حمزہ کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اجلاس میں ”وزیراعلیٰ حمزہ شہباز“ سمیت زبردست نعرے لگائے گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے دونوں اطراف کے ایم پی ایز پر مشتمل پینل تشکیل دیا تھا۔ پینل کی رکن شازیہ عابد نے علامتی اجلاس کی صدارت کی۔

اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس میں شریک مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کہا کہ شکر الحمدللہ”حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

اجلاس کے بعد، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ پارٹی کی نائب صدر اپنے بھائی حمزہ کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے رو پڑیں۔

حمزہ شہباز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنے والی مریم نواز سیشن کے بعد آبدیدہ ہوگئیں، اُن کا کہنا تھا کہ یہ فتح کے آنسو تھے، اس موقع پر انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کلثوم نواز کے لئے دعا کی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں علامتی شرکت

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکا، انہوں نے ایم پی اے اور میڈیا کے اہلکاروں کو اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے سے روکنے پر اسپیکر پرویز الٰہی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Posts