حکومتی دعوے بے سود ،کراچی سے خیبر تک آٹے کی تلاش، عوام روٹی کیلئے پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی سے خیبر تک آٹے کا شدید بحران، آٹا 70روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ،نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے۔

حکومتی دعوے اور اقدامات بے سود ہوئے،ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے، چکی کا دیسی آٹا بھی 70 روپے فی کلو ہو گیاہے جبکہ لاہورآٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن قیمتوں میں اضافہ برقرار رکھنے پر بضد ہے۔

لاہورآٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت ملک کہتے ہیں حکومت گندم سستی کر دیں تو ہم بھی آٹا سستا کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت زیادہ ہے، بجلی کے بل کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوگ سردی میں زیادہ روٹی کھاتے ہیں، شیخ رشید نے آٹا بحران کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی

ملک میں آٹا بحران کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے نان روٹی ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب گل کاکہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہوگیا ہے، مزدور کی اجرت بھی زیادہ ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کاکہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ چکی مالکان کی طرف سے کیا گیا، ہمارااس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہاہے کہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیا کے خلاف جنگ جاری ہےاور آٹے اور گندم کے حوالے سے جلد تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

Related Posts