لوگ سردی میں زیادہ روٹی کھاتے ہیں، شیخ رشید نے آٹا بحران کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway Minister Sheikh Rasheed press conference in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جس کام کے لیے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں۔

شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں گے اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم۔

انہوںنے کہا کہ یہ سارے لوگ سوچ سمجھ کر ہی ملک سے باہر گئے ہیں، میں نے کہا تھا کہ تابوت بھی یہیں سے نکلے گا اور ثبوت بھی یہیں سے آئیگا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے اور مریم نواز بھی فی الحال اپنے والد کے پاس نہیں جارہی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہت ساری افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعاون کرے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب آرڈیننس پر بھی پردے کے پیچھے تعاون جاری ہے اورامید ہے الیکشن کمشنر کے معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہوگا۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ،کیا عوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟، مریم اورنگزیب

شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا اتحادی ہوں تحریک انصاف کا ترجمان نہیں، جب تک عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہیں میں بھی ساتھ ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بڑے آدمی میں ہیں اوران میں ہمت ہے اسی لیے انہوں نے سب کے سامنے یہ بات کہہ دی ہے۔

ملک میں مہنگائی اور آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک مجبوری ہے، ملک میں گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ ہمار ے پاس کوئی آپشن نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے لیے ہمیں 3 سال کا وقت دیں جن میں سے ڈیڑھ برس گزر گیا ہے۔

Related Posts