پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، عوام کا ملا جلا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں9روپے 66 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

وزارتِ خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 289روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

فوٹو: وزارت خزانہ

مٹی کا تیل 186روپے 39 پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 38 پیسے کمی کے ساتھ 167 روپے 80 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جارہا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں رات 12بجے سے نافذ کردی گئی ہیں۔

حکومت کے فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60اعشاریہ 60روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ سمیت گھریلو استعمال اور دیگر مختلف قسم کے سازوسامان کی قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔

Related Posts