تحریک انصاف کو 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کو 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
تحریک انصاف کو 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جمعہ 26 نومبر کو فیض آباد، راولپنڈی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مظاہرین کوئی بھی ریاست مخالف نعرے بازی یا تقریر جو مسلح افواج یا عدلیہ کے خلاف ہو نہیں کر سکتے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تو پارٹی اور منتظمین دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض آباد کو 26 نومبر کی رات کلیئر کر دیا جائے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم اس دن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی پہنچے گی۔

دھرنے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کو تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران کی جان کو خطرہ ہے اور ڈی سی نے انہیں محفوظ مقام پر ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے انتظامیہ چاہتی ہے کہ سابق وزیر اعظم کسی خطرناک علاقے میں اتریں۔

اسد عمر نے ڈی سی راولپنڈی کو کہا کہ آڈرز کہیں اور سے آ رہے ہیں، لیکن آپ کے دستخط دستاویز پر ہیں۔ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین کو بغیر کسی تعصب کے بروقت معاوضہ دیا جائے، خواجہ آصف

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعہ کو پی ٹی آئی کو دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔

Related Posts