پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبورکر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبورکر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبورکر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 42 ہزار 523 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا۔ ابتدائی 1 گھنٹے میں مجموعی طور پر 300 سے زائد پوائنس کا اضافہ دیکھا گیا۔

بعدازاں کاروبار میں مزید تیزی آئی اور تاجر حضرات نے کاروبار کے دوران مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 632 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ آج 43ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی۔  مجموعی طور پر 632 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں 43 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 دن مندی کے بعد گزشتہ روز زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 1165.51 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 523.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے شروع ہونی والی تیزی اختتام تک برقراررہی جس کے باعث 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 1165.51 پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts