پی ایس ایل سیزن 5 میں بچوں اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منائے جائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psl cancer
psl cancer

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سےپاکستان سپر لیگ2020 میں بچوں اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منائے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران 22 فروری کو بچوں کے سرطان جبکہ 7 مارچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ اس دوران تمام فرنچائزز کے کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز اس مہم کا حصہ ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق پی سی بی کی جانب سےیہ کینسرکے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے، کینسر سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور اس ضمن میں بورڈ نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ سے شراکت داری بھی قائم کر رکھی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ گزشتہ سال دبئی میں بچوں کے کینسر اور کراچی میںبریسٹ کینسر سے آگاہی کے دن بہترین انداز میں منائے گئے، جہاں مداحوں کے علاوہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت کمنٹیٹرز نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

Related Posts