پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا
پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا اہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کی دو اہم ٹیمز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز دوسرے جبکہ کراچی کنگز تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کا اہم میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Related Posts