پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے اپنی جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا،تاہم شرجیل خان بھی 113 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، شرجیل نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔

محمد نبی نے زبردست کھیل پیش کیا، 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث رؤف کا شکار بنے۔کراچی کنگز نے 20 اوورز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ احمد دانیال، حارث رؤوف، ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور کراچی کنگز کو 4وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں، وسیم خان

Related Posts