پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہونگے، پی سی بی کو منظوری مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 6 remaining matches
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز 5 جون سے ہونے کاامکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مکمل منظوری مل گئی ہے ۔

اب پی سی بی چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گا جس کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گاجبکہ ،پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خانWasim Gulzar Khanپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کے لیے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائےگی، جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پرپی سی بی اسٹاف کے مشکور ہیں جنہوں نے جون میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت جاری رکھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے ذریعےشائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

کرکٹ پر کورونا کا حملہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کو کورونا وائرس کے 7 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اچانک ملتوی کردیا گیا۔ عالمی سطح پر بھی پی سی بی کو کورونا ایس او پیز کے نفاذ میں ناکامی اور کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4مارچ کوپی ایس ایل 6 ملتوی کرنے کا فیصلہ سنا یاتھا، پی سی بی اور پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان کے مابین ایک ورچول میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل میچز فوری طور پر ملتوی کیے جائیں۔

قبل ازیں پی ایس ایل میچز کے دوران 7 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور پی سی بی نے بھی ان کے فیصلے کی تصدیق کی۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے 4، لاہور کا 1 اور کوئٹہ کا 1 کھلاڑی اور 1 آفیشل کورونا میں مبتلا ہوا۔

کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے التواء پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میچز نہ روکنے کی صورت میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ اور صورتحال میں مزید خرابی پیدا ہوسکتی تھی کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے بائیو سیفٹی ببل کے غیر محفوظ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے سخت مشق سے گزرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی اہلکار کو تمام تر صورتحال کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، تاہم کرکٹ بورڈ کا ادارہ حفاظتی اقدامات کے نفاذ میں ناکام رہا۔

Related Posts