عوام بیدار اور متحد ہو کر مودی کی غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کریں۔کانگریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ عوام بیدار اور متحد ہو کر مودی کی غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے نئی دہلی کے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارتی عوام بیدار ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مؤذن مسجد کے دروازے پر بے دردی سے ذبح کر دیا گیا

تقریب سے خطاب کے دوران پریانکا گاندھی نے کہا کہ عوام بیدار اور متحد ہو کر مودی کی بدعنوان اور غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کریں جو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش میں ہے۔

خطاب کے دوران پریانکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے تمام وسائل ایک شخص کو فروخت کیے جارہے ہیں اور بھارتی عوام بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں۔ مہنگائی بلند سطح پر ہے تاہم بی جے پی نے ہرآواز کو دبایا۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے اپنے بھائی راہول گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جس نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہم آہنگی کی بات کی، ایسی کوئی بات نہیں کرسکتا جو ملک کے مفاد کے خلاف ہو۔

 

Related Posts