آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس جاری
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں پریکٹس جاری ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق ایڈیلیڈمیں کرکٹ کی پچ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے لیے بھی اچھی ہے۔ کرکٹ پچ سے اسپنرز کو سوئنگ اور گگلی کرانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچی جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔

ٹیم پرفارمنس کے حوالے سے کپتان اظہر علی نے گزشتہ روز کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ، پہلے ٹیسٹ میچ میں جو خامیاں رہیں ان پر دوسرے میچ میں قابو پائیں گے۔

بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ میچ جیتنے کے لیے تاریخ بدلنا ضروری ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ردو بدل کے حوالے سے آج میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی

Related Posts