پاکستان پیپلز پارٹی 17 اکتوبر کو کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی 17 اکتوبر کو کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان پیپلز پارٹی 17 اکتوبر کو کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کارساز بم دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 17 اکتوبر کو کراچی میں پاور شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ ریلی جناح گارڈن میں قائداعظم کے مزار کے سامنے منعقد ہو گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی دیگر رہنما اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پارٹی قیادت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط لکھ کر ریلی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت مانگی ہے۔ پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کریں۔

کارساز حملہ 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو لے جانے والے قافلے پر ہوا۔ اس واقعے میں کم از کم 180 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنا ، پیپلز پارٹی کراچی چیپٹر نے سندھ کے عوام کو نشانہ بنانے والی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اتوار کو (آج) پہلے سے طے شدہ اپنی احتجاجی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کیا جو پیپلز پارٹی کراچی کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

احتجاجی مارچ آج دوپہر 2 بجے مزار قائد کے قریب پیپلز سیکریٹریٹ سے شروع ہونا تھا اور پارکنگ پلازہ صدر پر ختم ہونا تھا۔

پیپلز پارٹی نے صوبے میں بے روزگاری ، مہنگائی ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مارچ کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ریلی کے نئے وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سراپا احتجاج، انصاف کی دہائی

Related Posts