سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سراپا احتجاج، انصاف کی دہائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سراپا احتجاج، انصاف کی دہائی
سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سراپا احتجاج، انصاف کی دہائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے سانحہ پشاور اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں۔

پشاور سے شہر اقتدار میں آئے ہوئے والدین نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کی جو شہادتیں ہوئی ہیں ان کے خون کو اس طرح رائیگاں نہ کیا جائے۔

ایک والدہ کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسا بیان دیا جس سے ہم تمام والدین کی  بہت زیادہ دل آزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی والوں کو ہم معاف کردیں گے۔ ان درندوں اور قاتلوں کو وہ معاف کرنے کی بات کررہے ہیں جنہوں نے ہمارے بچوں کا خون بہایا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھا کہ جن دہشتگردوں نے ہمارے بچوں کی جانیں لی ہیں کیا حکام کو حق پہنچتا ہے کہ انہیں معاف کردیں۔ حکام بالا جو اقدام اٹھا رہے ہیں وہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ وہ ایسی پالیسیز بنا رہے ہیں جس سے ہمارے بچوں کا خون رائیگاں ہو جائے گا۔ بجائے اس کے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے ایسے بیانات دیے ہیں جن سے لگتا ہے انہیں کالعدم ٹی ٹی پی والوں سے بہت ہمدردی ہے۔

والدہ کا کہنا تھا حکومت نے ہمارے بچوں کی قربانی کو ایک پل میں رائیگاں کردیا ہے۔ ہم اس اعلان کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ، اور اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ اور کوئی ایسا اقدام مت کریں جس سے ہمارے بچوں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائیں۔

ایک اور والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف انصاف چاہیے، سانحے کو گزرے 7 سال ہو گئے ہیں ابھی تک ہمیں انصاف نہیں ملا ہے۔ خدا کے لیے آرمی والوں سے کہیں، حکومت سے کہیں ہمیں انصاف چاہیے۔ ہم رل گئے ہیں ہماری زندگیاں خراب ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

Related Posts