پیپلزپارٹی کے رہنماء جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP leader Jam Madad Ali dies of corona virus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز،پیپلزپارٹی رہنما ء ورکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث کراچی کے نجی ا سپتال میں زیر علاج تھے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما جام مدد علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے پاکستان ایم پی اے جام مدد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین

Related Posts