پولیس کی لاڑکانہ میں تشدد کا شکار اے ایس آئی کی خودکشی کی خبر کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی لاڑکانہ میں تشدد کا شکار اے ایس آئی کی خودکشی کی خبر کی تردید
پولیس کی لاڑکانہ میں تشدد کا شکار اے ایس آئی کی خودکشی کی خبر کی تردید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: سندھ پولیس نے لاڑکانہ میں تھانے کے اندر تشدد کا شکار ہونے والے اے ایس آئی اصغر مغیری کی خودکشی کی خبر کی تردید کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اے ایس آئی اصغر مغیری کی خودکشی کی خبر وائرل ہے جس پر رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی ایک پیغام دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ صوبائی اسمبلی اور جی ڈی اے رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایس ایچ او کے سامنے سیاسی وڈیرے اور پی پی پی رہنما ذوالفقار جکھرانی نے اے ایس آئی تشدد کیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نےکہا کہ پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بننے پر اے ایس آئی اصغر مغیری نے خودکشی کر لی۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ قانون سیاسی جماعت کے وڈیروں کے سامنے بھی گونگا، بہرا، اندھا اور بے بس ہے۔ 

https://twitter.com/nsabbasiOff/status/1310473296605974530

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے اندر یہ خبر چلائی جارہی ہے کہ اے ایس آئی اصغر علی مغیری نے خودکشی کر لی۔ واضح کرتے ہیں کہ یہ خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

 اے ایس آئی اصغرعلی مغیری کے معاملے میں ملوث ایس ایچ او سب انسپیکٹر عبدالوہاب مسن کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بااثر شخص کا تھانے کے اندر اے ایس آئی پر تشدد، ویڈیو وائرل 

Related Posts