نومئی مقدمات کے باعث صنم جاوید کی گرفتاری کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فیس بک)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا نام  9 مئی کے مقدمات میں شامل ہونے کے باعث پولیس گرفتاری کیلئے پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑپھوڑ کے 2 مقدمات میں صنم جاوید کا نام بطور ملزمہ شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر پولیس پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر پولیس پارٹی کو ساتھ لے کر صنم جاوید کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل 27مارچ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان آتشزدگی کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جس سے پی ٹی آئی رہنما کے ایوانِ بالا کا رکن بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

صنم جاوید نے جمعرات کے روز سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا، الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سے 6 روز قبل سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صنم جاوید کو ایوانِ بالا کے 2 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی، جبکہ الیکشن کمیشن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرچکا تھا۔

Related Posts