لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا، ندیم رضا اس ذمہ داری کے بعد جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

Image result for nadeem raza

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے،لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016 میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات

خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔

Related Posts