کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام کو فوری طور پر اس پر قابو پانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے ہنگامی امدادی ایجنسیوں کی مدد لینے اور مقامی آبادی، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنے کو بھی کہا۔

یہ بھی پڑھیں:چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفرکردار تک پہچائیں گے، وزیر خارجہ

دریں اثنا، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے سرحدی علاقے میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا لیکن تیز رفتار ہواؤں کے باعث یہ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

ایک ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے لگ بھگ 70 فائر فائٹرز تعینات کیے گئے ہیں لیکن سی ڈی اے کو مزید تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں دنیا کے سب سے بڑے پائن نٹ کے جنگل میں دو ہفتوں سے جاری آتشزدگی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سنگم پر واقع پہاڑی سلسلے کوہِ سلیمان کو بھاری نقصان پہنچایا۔

کوہِ سلیمان کے قریبی دیہات میں بسنے والے افراد بے گھر ہو گئے۔ پہلی بار آتشزدگی کا واقعہ موسیٰ خیل میں رپورٹ ہوا جہاں ایک ہفتے تک آگ لگی رہی اور 22 کلومیٹر پر محیط دیودار کے درخت لپیٹ میں آگئے۔

دوسری بار جنگلات میں آگ شیرانی کے علاقے سرغلائی کے قریب لگی۔ آگ بجھانے کی کوششیں کی گئیں تاہم آگ میں جھلس کر 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

Related Posts