وزیرِ اعظم عمران خان ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ پروگرام کا آغاز آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan praised the security forces for the operation in Balochistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان ریاستِ مدینہ کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پروگرام کا آغاز آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پروگرام کے تحت موبائل وینز کے ذریعے شاہراہوں اور چوراہوں پر مزدوروں اور مستحقین کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستِ مدینہ کی جانب وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور اہم اقدام ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے 70 لاکھ ضرورت مند خواتین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

 وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے انسدادِ غربت اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوامِ متحدہ کے تحت ایک ویبینار سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف حکومت ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد مہیا کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا 70لاکھ مستحق خواتین کو امداد دینے کا اعلان

Related Posts