وزیرِ اعظم آج کورونا میڈیا کیئر ایپ کا آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم آج کورونا میڈیا کیئر ایپ کا آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی
وزیرِ اعظم آج کورونا میڈیا کیئر ایپ کا آغاز کریں گے۔معاونِ خصوصی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج کورونا وائرس میڈیا کیئر ایپ کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی بے حد عزیز ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر آج وزرائے اطلاعات ویڈیو کانفرنس اجلاس میں کورونا وائرس  کیئر فار میڈیا ایپ شروع کرنے جارہے ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایپ کے ذریعے متاثرہ صحافی اور خاندان کے افراد خود کو رجسٹر کروا کر اپنے کیسز رپورٹ کر سکیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایپ صحافیوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد کا درست تعین کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے حتمی لائحہ عمل ترتیب دینے پر گفتگو ہو گی۔وائرس زدہ جگہوں پہ کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی۔

Related Posts