وزیر اعظم عمران خان قوم کے نوجوانوں سے خطاب آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان قوم کے نوجوانوں سے خطاب آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان قوم کے نوجوانوں سے خطاب آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کے نوجوانوں سے خطاب آج کریں گے جس میں کامیاب جوان پروگرام کے اب تک حاصل کیے گئے اہداف پر روشنی ڈالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کا کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی کا اعتراف

بجٹ کی تیاری ،کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے مطابق کنونش سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

تقریب کے دوران کامیاب جوان پروگرام کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کے متعلق معلومات دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کامیاب جوان پروگرام میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی قابلِ تعریف کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

 عالمی مالیاتی فنڈ کے مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے کی آج سے 3 ماہ قبل معاونِ خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کی تعریف کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی کامیاب جوان پروگرام تشکیل دیا۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینا اور بہترین طریقے سے سرمایہ کاری کرنا تھا۔

پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے پر 4 نئے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کنونشن سینٹر کی تقریب میں افتتاح کریں گے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

Related Posts