کامیاب جوان پروگرام، آئی ایم ایف کا وفاقی حکومت کی کارکردگی کا اعتراف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF released economies report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کامیاب جوان پروگرام میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی قابلِ تعریف کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے کی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی اور کامیاب جوان پروگرام کی تعریف کی۔

مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی تقسیم سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار پر گفتگو ہوئی۔ معاونِ خصوصی نے آئی ایم ایف نمائندے کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران عثمان ڈار نے آئی ایم ایف نمائندے کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے متعلق بتایا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی مجموعی آبادی کا 68 فیصد بنتے ہیں جو ہمارا ہدف ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہر سال 20 لاکھ نوجوان تعلیم سے فارغ ہو کر عملی میدان میں اترتے اور ملازمت کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوان نسل کو روزگار اور بااختیار کاروبار کی فراہمی میں معاونت کر رہا ہے۔ ہزاروں نوجوان اس سے مستفید ہو چکے جبکہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

آئی ایم ایف نمائندے نے وزیر اعظم کے ویژن کو سراہتے ہوئے قرض کے اعدادوشمار سے متعلق تفصیلی معلومات کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران نوجوانوں کو قرض اسکیم سے متعلق معلومات تک رسائی دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ نوجوان اسکالر شپ اور ہائی ٹیک کورسز سے ہم آہنگ ہو کر نئے دور کے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے وفاقی حکومت کے نوجوانوں کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری، اصلاحات پر مزید کام کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

Related Posts