وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان عالمی مالی احتساب، شفافیت اور سالمیت پر اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی کلیدی پینل سے خطاب آج کریں گے۔ 

شہرِ اقتدار سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیے جانے والے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کو مالی احتساب اور شفافیت پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کا یہ فورم سن 2030ء تک انسدادِ غربت کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۔

رواں برس مارچ میں ہی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدور اور اقوامِ متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل  نے 15 رکنی پینل قائم کیا جبکہ پینل کا موجودہ اجلاس عبوری رپورٹ پیش کرنے کیلئے بلایا گیا ہے جس میں ٹیکس تعاون، انسدادِ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے موجودہ عالمی فریم ورک پر بحث و مباحثہ ہوگا۔

اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان  کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی پینل کے معتدل اجلاس میں تقریر کیلئے تیار ہیں۔ پینل کا مقصد دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے حصول کے امکانات کو بہتر بنانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسئلۂ کشمیر اجاگر کرنے پر ترکی کے شکرگزار ہیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts