وزیر اعظم 4 مئی کو پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع
وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان 4 مئی کو ہونیوالے اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو کورونا وائرس کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے، وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے 4 مئی کو ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو کورونا وائرس کے علاوہ اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے انتخابی حلقوں میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم این ایز وزیر اعظم عمران خان سے اپنے انتخابی حلقوں کے معاملات ، کورونا وائرس کی صورتحال اور امدادی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیکرگھرجائیں، بلاول بھٹو

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم اجلاس کے دوران ممبران قومی اسمبلی کی شکایات اور تحفظات بھی سنیں گے۔

Related Posts