وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان
افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس کے دوران پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے اراکین کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے لاہور پہنچیں گے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جن کے دوران اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران اورمقامی عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب کابینہ کے سیاسی و انتظامی امور پر بریفنگ دیں گے اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔ پنجاب کابینہ میں متوقع تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال اور گفتگو ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شارلٹ جانسن کا انتقال منگل کے روز لندن کے ہسپتال میں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ والدہ کے انتقال پر میں اپنے ہم منصب بورس جانسن سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم کی والدہ کا انتقال، عمران خان کا اظہارِ تعزیت

Related Posts