سونے کی قیمت میں بڑی کمی! فی تولہ 3 لاکھ 74 ہزار روپے کا، چاندی کی قیمت بھی گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بدھ 25 نومبر 2026 کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 860 روپے کمی سے 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 39 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 883 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 224 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 463 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 192 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 826 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 115 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 514 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2.24 ڈالر کمی سے 39.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related Posts