راولپنڈی، کرسچن کالونی کے گھر میں فائرنگ، سینئر صحافی کا چھوٹا بھائی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، کرسچن کالونی کے گھر میں فائرنگ، سینئر صحافی کا چھوٹا بھائی جاں بحق
راولپنڈی، کرسچن کالونی کے گھر میں فائرنگ، سینئر صحافی کا چھوٹا بھائی جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں کرسچن کالونی کے گھر میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسے سینئر صحافی صابر راہی کا چھوٹا بھائی بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں کرسچن کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے سجاول نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ منشیات فروشوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے سجاول کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سجاول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل قصائی اور فرحان خان، گلزار اور ساجد منشیات کا دھندہ کرتے ہیں۔

عادل قصائی اور فرحان خان گروپ علاقے میں آئے روز فائرنگ بھی کرتا رہا۔ سینئر صحافی صابر راہی کے چھوٹے بھائی سجاول راہی بھی ایسی ہی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل فتح جنگ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایڈیشنل آئی جی موٹر وے شدید زخمی جبکہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا 5 روز قبل کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جس میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں: گاڑی پر فائرنگ، ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی، بھائی جاں بحق

Related Posts