بجلی اور گیس کے بلوں میں 26 فیصد اضافہ! نیا ٹیرف جنوری 2027 سے نافذ عمل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

برطانیہ میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی صارفین کو مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں 26 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

برطانوی توانائی ریگولیٹر آفجیم (Ofgem) نے جنوری تا مارچ 2027 کی سہ ماہی کے لیے توانائی کی قیمتوں کی نئی بالائی حد (پرائس کیپ) مقرر کر دی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایک اوسط برطانوی گھرانے کا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک جا پہنچے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اس نظرثانی کے نتیجے میں ملک بھر کے تقریباً دو کروڑ ایسے گھرانے براہِ راست متاثر ہوں گے جو متغیر ٹیرف (Variable Tariff) استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے برطانوی حکومت نے ریلیف اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

حکومتی منصوبے کے تحت مستحق گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس کا اطلاق انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی تک کے اہل صارفین پر ہوگا۔ اس کے علاوہ تقریباً 60 لاکھ کم آمدنی والے گھرانے وارم ہوم ڈسکاؤنٹ اسکیم کے تحت سردیوں کے بلوں میں 150 پاؤنڈ کی اضافی رعایت بھی حاصل کر سکیں گے۔

Related Posts