کراچی والوں تیار ہو؟ 26 نومبر کو 17 گھنٹے بجلی بند رہے گی! جانیں کہاں کہاں ہوگا اندھیرا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات 26 نومبر 2026 کو بجلی کی فراہمی 17 گھنٹے تک معطل رہے گی۔ کے الیکٹرک نے بجلی کے نظام کی مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں صبح سے رات تک مرحلہ وار بجلی بند رکھی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بجلی کی بندش کے اوقات مختلف علاقوں کے لیے الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں۔ بعض علاقوں میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں یہ سلسلہ صبح 7، 8، 9، 10 اور 11 بجے شروع ہوگا۔ چند علاقوں میں بجلی کی بندش رات 11 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متاثر ہونے والے علاقوں اور فیڈرز کی تفصیلات

جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیربور لائنز کے فیڈر پر صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ گلشنِ شیراز کے صارفین صبح 6 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک بجلی سے محروم رہیں گے۔ سیما لگژری ہومز 01 میں بھی صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اسی طرح نعمان ہیون اور پی ٹی وی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیڈرز پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی، ان میں الفہمیل، فاسٹ آر ایم یو، گلشنِ زبیدہ، حاجی معید گوٹھ، کاکا خیل، سانسی ہوم، شمیم اپارٹمنٹ، سندھ مسلم ٹو، طارق روڈ اور کراچی روڈ (ڈیفنس 8) سمیت دیگر متعلقہ فیڈرز شامل ہیں۔

عسکری ٹو آرمی ہاؤس، کریک کلب اور فلک نور مسجد آر ایم یو کے فیڈرز پر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کارلٹن ہوٹل، فاروق اعظم (ضیاء الدین)، گھانچی پاڑہ، حاجی ارشاد، حسین تھری، اخلاق چوک، کنگ ہیچری، لیاری فائر بریگیڈ، لیاری آئس، منصور شیر، ناز آئس، پی 23 قائم خانی آر ایم یو اور پی اے ایف چھوٹا ملیر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلاک فائیو آر ایم یو، اللہ نور، برہانی گارڈن، غازی ٹاؤن، مون لائٹ، محمد علی پارک، مشتاق ون، اوکلینڈ اسکول، پروگریسو، تنگا اسٹینڈ آر ایم یو اور خلیجِ محمد کے فیڈرز پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

المیمون سی ایچ ایس، برنز گارڈن، گلوب سینٹر اور پریم ولاز کے صارفین کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان علاقوں میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

رات گئے تک بجلی بند رہنے والے علاقے

شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔ دارالعلوم (اولڈ رستم آئس)، جنرل سوپ، گراموفون، منصور ٹریڈر اور روم انٹرنیشنل سمیت متعلقہ فیڈرز پر صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ دارالفلاح کے فیڈر پر صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دیگر فیڈرز کے لیے بھی مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ ایجیلیٹی لاجسٹکس پر صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک، اقبال پیرانی پر صبح 11 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے تک، ایم کے بلڈر پر صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ کے ایم سی بوسٹنگ کے فیڈر پر دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

شہریوں کے لیے اہم ہدایت

کے الیکٹرک کے مطابق مذکورہ بندشیں بجلی کے نظام کی مرمت اور معمول کی دیکھ بھال کے لیے مقررہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا حصہ ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے متعلقہ فیڈر اور بجلی بند رہنے کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظامات کرلیں، تاکہ روزمرہ معمولات متاثر ہونے سے بچ سکیں۔

نوٹ: بجلی کی بندش سے متعلق اپنے علاقے کی درست تفصیل کے لیے کے الیکٹرک کے جاری کردہ اصل شیڈول سے رجوع کریں۔

Related Posts