رات 3 بجے تک کیفے میں کیا ہوتا رہا؟ دہلی کے شرمناک واقعے کی تہلکہ خیز تفصیلات سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے کرکڑدوما میں واقع ایک کیفے میں رات گئے ہونے والی پارٹی کے دوران 22 سالہ خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزمان اسی کیفے میں کام کرتے تھے۔ پیر کی شب متاثرہ خاتون سمیت مجموعی طور پر 8 افراد وہاں جمع ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیفے عام طور پر رات ساڑھے گیارہ بجے بند کر دیا جاتا ہے تاہم عملے کے ایک فرد کے پاس چابیاں موجود ہونے کے سبب اسے دوبارہ کھولا گیا اور پارٹی جاری رکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے مبینہ طور پر شراب نوشی کی اور یہ افراد رات ساڑھے تین بجے کے قریب وہاں سے نکلے۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ تقریب میں موجود دو افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جبکہ وہاں موجود دیگر افراد نے بھی مبینہ طور پر ان کا ساتھ دیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے چار مردوں اور دو خواتین سمیت کل 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق دو خواتین سمیت تین ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts