عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا! چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی گر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

File photo

عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی بین الاقوامی منڈی میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 3,544.54 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ بھی 0.5 فیصد گھٹ کر 3,542.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔ یہ قیمتیں بدھ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 24 منٹ پر رپورٹ کی گئیں۔

سونے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.2 فیصد نیچے آنے کے بعد 40.79 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ پلاٹینم کے نرخ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1,267.65 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔

اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 0.3 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 851.25 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related Posts