سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر آئینی درخواست، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر آئینی درخواست، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست خارج کردی ہے جبکہ درخواست پر عائد کیے گئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر ہیں جبکہ اس دوران قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال  نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن میں کوئی حاضر سروس جج خدمات سرانجام دے رہا ہے؟ درخواست گزار نے بتایا کہ کوئی نہیں ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پھر بات ہی ختم ہوگئی، آپ کا اعتراض ہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں بنا سکتے،کیا آپ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا کیس اور فیصلہ پڑھا؟

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جوڈیشل افسران نہیں ہوتے۔ آئینی ترمیم چیلنج نہیں کی جاسکتی۔ پھر بھی آپ کی کوشش سراہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے آئینی نکتہ اٹھایا۔ بعد ازاں جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ قیادت 3 رکنی سپریم کورٹ ججز بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست خارج کردی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے سیاست کرنی ہے تو عہدہ چھوڑ دیں،الیکشن کمشنر اپنے رویئے پر نظرثانی کریں، چھوٹی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔

فواد چوہدری نے 5 روز قبل کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور پارلیمنٹ کے اندر سب سے بڑی عددی اکثریت رکھنے کے اعتبار سے ہمیں چیف الیشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے تو الیکشن کیسے کرائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی اینڈ کمپنی مل کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،قانون بنانے کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے، فواد چوہدری

Related Posts