وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے آج کوئٹہ روانہ ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران انہیں صوبائی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں 212 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت متحرک نظر آتی ہے۔

وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے سرکاری اقدامات کی تفصیل جاننے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ کوئٹہ بے حد اہم ہے۔

دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی صورتحال، روک تھام کیلئے ماضی کے اقدامات اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ، گورنر اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیرِ اعظم میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال اور صوبائی و وفاقی حکومت کے اقدامات  سے عوام الناس کو آگاہ کریں گے۔

Related Posts