وزیر اعظم عمران خان تحریکِ انصاف کے کارکن محمد حسن کی وفات پر افسردہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان تحریکِ انصاف کے کارکن محمد حسن کی وفات پر افسردہ
وزیر اعظم عمران خان تحریکِ انصاف کے کارکن محمد حسن کی وفات پر افسردہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان  نے تحریکِ انصاف کے ایک کارکن محمد حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حسن کے انتقال  کا پتہ چلنے پر افسردہ ہوگیا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پشاور کے علاقے مہمند میں اجتماع کے دوران بری طرح زخمی ہونے والے ہمارے کارکن محمد حسن کی رحلت پر افسردہ ہوں۔

تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے محمد حسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام دعائیں مرحوم پی ٹی آئی کارکن کے لیے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دُعائیں اور تمام تر ہمدردیاں محمد حسن کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں ۔ تحریکِ انصاف ان کی فلاح و بہبود کیلئے اہتمام یقینی بنائے گی۔ 

Related Posts