کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
وزیراعظم عمران خان کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ملکی سطح پر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک کے اہم ریاستی امور اور تحریک انصاف کے سیاسی بیانیے کے ساتھ ساتھ آزادی مارچ پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ ، کارکنان اور قافلوں کے شرکا ء کیلئے ہدایت نامہ جاری

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجود کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں اور شر پسندی و عدم استحکام کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔یقین سے کہتا ہوں مارچ اور دھرنا کسی کے فائدے میں نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر کو ہم اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی، بظاہر اہوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، ہماری توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی پر مرکوز ہے، اس لیے کامیاب جوان اور احساس پروگرام شروع کیا۔

مزید پڑھیں: ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts