ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان
ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی، بظاہر اہوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، ہماری توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی پر مرکوز ہے، اس لیے کامیاب جوان اور احساس پروگرام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں واضح کیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان اور غریبوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے ہیں۔ مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔

Related Posts