پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ پولینڈ سے طلبہ سمیت پاکستانی شہریوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بوئنگ 777 نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے لاہور سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے اڑان بھری تھی جس میں یوکرین میں پھنسے طلبہ اور دیگر شہری سوار ہوئے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن، وزیر اعظم کراچی کا دورہ آج کرینگے

پولینڈ سے خصوصی پرواز کے ذریعے یوکرین سے آنے والے پاکستانی طلبہ اور دیگر شہری اسلام آباد پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 7788 نے طلبہ سمیت 300 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا۔

وزارتِ خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے میں کامیاب رہا۔ حکومت نے یوکرین میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مزید پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پہنچنے والے طلبہ کو ڈیٹا کے حصول کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سخت سردی کے دوران سرحد پر پہنچنا مشکل عمل تھا۔ پولینڈ میں داخل ہونے کیلئے سرحد پر کئی روز تک قیام کرنا پڑا۔

گزشتہ شب 12 بجے پی آئی اے کے خصوصی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ وطن واپسی پر بہت سے مسافر جذباتی اور آبدیدہ ہوگئے۔ مسافروں نے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ 

Related Posts