پی آئی اے طیارے کی اسلام آباد آمد، 50مسافر جدہ میں رہ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے 50 مسافر جدہ میں ہی رہ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ پی آئی اے کی پرواز گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنے والی تھی، تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافر جدہ میں چھوڑ دئیے گئے جنہیں بعد میں پاکستان لانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جدہ رہ جانے والے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج خصوصی طیارے کے ذریعے تمام مسافر جدہ سے وطن واپس لائے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

ائیر ہوسٹس کی گرفتاری

قبل ازیں پی آئی اے کے ہاتھوں ملک کو ایک اور سبکی اٹھانا پڑی، پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایم ایم نیوز پر شائع مارچ 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔

ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

Related Posts